They are 100% FREE.

جمعہ، 21 ستمبر، 2018

توہین آمیز گفت گو، فیصل رضاعابدی کیخلاف مقدمہ درج



ججز کے خلاف غلط زبان استعمال کرنا فیصل رضا عابدی کو مہنگا پڑ گیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا گفت گو پر اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔

پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں پی آر او سپریم کورٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505 دو، 506 اور 34 کے تحت درج کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے۔
 فیصل رضا عابدی کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس کے خلاف بازیبا کلمات ادا کئے۔
پروگرام آئن ایر جانے کے بعد فیصل رضا عابدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی، جس میں انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔ پولیس کے مطابق متعلقہ خاتون اینکر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی دو ہزار نو سے دو ہزار تیرہ تک پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر رہے، اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔ فیصل رضا عابدی پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر رہے ہیں، تاہم پارٹی سے اختلاف کے باعث وہ پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں