They are 100% FREE.

ہفتہ، 29 ستمبر، 2018

دھرنے والوں کیخلاف چوہدری نثار کارروائی کا ارادہ کرچکے تھے! دھماکہ خیز خبر


دھرنے والوں کیخلاف چوہدری نثار کارروائی کا ارادہ کرچکے تھے! دھماکہ خیز خبر

کراچی : دھرنے والوں کیخلاف چوہدری نثار کارروائی کا ارادہ کرچکے تھے! پولیس اہلکاروں نے کارروائی سے انکار کیوں کیا؟ 
نیا انکشاف سامنے آگیا، دھماکہ خیز خبر ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیرسندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کیخلاف چوہدری نثار نے کاروائی کا ارادہ کیا لیکن پولیس افسر نے کاروائی کرنے سے انکار کردیا،دوسری طرف کہتے ہیں پولیس کوغیرسیاسی کروں گا،اداروں کوبربادکرنے پرایم کیوایم اپنے حصے کی سزا بھگتیں ہم اپنے حصے کی سزا بھگتیں گے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او کوبلایا گیا اور معافی مانگنے کا کہا گیا۔ان کا وزیراعلیٰ معافی مانگنے توٹھیک ہمارا عدالت سے معافی مانگ لے توگنہگار ہوجاتا ہے۔۔پنجاب میں وزیرجیل جاکرمداخلت کرے توکوئی بات نہیں۔۔سندھ میں وزیرجیل ایسا کرے توغلط ٹھہرایا جاتا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں پر90ارب روپے خرچ ہونے کی باتیں مفروضہ ہیں۔ لاڑکانہ میں 28ارب روپے خرچ کیے گئے۔ سندھ میں بلدیاتی ادارے ایم کیوایم کے کنٹرول میں رہے۔ جنہوں نے اداروں کوبرباد کیا وہ سزا بھی بھگتیں۔ہم اپنے حصے کی سزا بھگتنے کوتیار ہیں آپ اپنے حصے کی سزا بھگتیں۔ہم اداروں کوٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کیخلاف چوہدری نثار نے کاروائی کا ارادہ کیا لیکن پولیس افسر نے کاروائی کرنے سے انکار کردیا۔ دوسری طرف کہتے ہیں پولیس کوغیرسیاسی کروں گا۔ ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں