They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 ستمبر، 2018

بدین میں ہوا نو لکھی گدھوں کا سالانہ میلہ


ضلع بدین میں نولکھی گدھوں کا سالانہ میلہ سج گیا جہاں گدھوں کی شرارتوں اور سج دھج نے میلے کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔
ویسے تو یہ گدھے ہی ہیں مگر ہیں بڑے کمال کے، مالکان کے لاڈ پیار نے انہیں کچھ ایسا بگاڑا ہے کہ کچھ زیادہ ہی شرارتی ہو گئے ہیں۔
 


ان گدھوں کی قدروقیمت دیکھ کر انسان کو اپنی بے قدری کا احساس ہونے لگتا ہے کیونکہ ان گدھوں کی قیمتیں لاکھوں میں ہیں۔
ٹنڈو غلام علی میں لگی ہے گدھوں کی سالانہ منڈی جو گدھوں کی سج دھج کے سبب منڈی کم اور میلہ زیادہ لگتی ہے، جہاں ملک بھر سے گدھے ہی نہیں لائے جاتے خریدار بھی آتے ہیں، مالکان اپنے نسلی گدھوں پہ فخر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


یہ گدھے گھی پیتے ہیں اور پستہ، بادام کھاتے ہیں، یقین نہ آنے پر یہ گدھے اپنے دانتوں میں پھنسے میوا جات بھی دکھاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں