They are 100% FREE.

منگل، 25 ستمبر، 2018

دلدارخان مرحوم کے سیاسی گروپ کامشاورتی اجلاس احاظہ میں منعقد ہوا سرکردہ افراد کی شرکت ،کثرت رائے سے مسلم لیگ ن کے امیدواربیرسٹرعقیل ملک کی حمائت کرنے کافیصلہ کیا گیا


حاجی دلدارخان مرحوم کے سیاسی گروپ سے متعلق لوگوں کاخصوصی مشاورتی اجلاس،احاطہ ڈیرہ پرحاجی عبدالقیوم خان کی زیرصدارت منعقدہوا،جس میں یونین کونسل گڑھی سکندر،یونین کونسل عثمان کھٹر،یونین کونسل گڑھی افغاناں،یونین کونسل خرم پراچہ،یونین کونسل لب ٹھٹھوسے سرکردہ افرادنے شرکت کی،

شرکاء اجلاس کاچیئرمین عرفان خان ایڈوکیٹ،ابراردلدارخان،محمدسفیرخان،چیئرمین نوازش علی خان،وائس چیئرمین افراسیاب خان تنولی،سردارساجدزمان خان نے احاطہ ڈیرہ آمدپرخیرمقدم کیا،دوران اجلاس حلقہ این اے 63کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی،جس کی روشنی میں کثرت رائے سے مسلم لیگ ن کے امیدواربیرسٹرعقیل ملک کی حمائت کرنے کافیصلہ کیاگیا،شرکاء اجلاس نے اس بات پرزوردیاکہ حاجی دلدارخان مرحوم کے سیاسی گروپ کوہرحال میں قائم دائم رکھاجائے،اورتمام دوست احباب کوایک پلیٹ فارم پرمتحدرکھاجائے،شرکاء نے بتایاکہ حاجی دلدارخان مرحوم آخری وقت تک مسلم لیگ کے ساتھ تھے،اس لیئے موجودہ حالات میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوارکاساتھ دیاجائے،عوامی رائے کی روشنی میں چیئرمین عرفان خان،محمدسفیرخان،ابراردلدارخان نے صدراجلاس حاجی عبدالقیوم خان کی موجودگی میں مسلم لیگ ن کے امیدوارکی حمائت کرنے کااعلان کردیا،

شرکاء اجلاس میں چیئرمین لب ٹھٹھوعلی اصغراعوان،ملک فریدی خان،بابامحمدحسین،ملک پرویز،ملک چنگیز،حاجی صابر،حاجی قادر،چیئرمین جان محمدکویتی،حاجی شریف کونسلر،محمدفاروق اعوان،محمدزبیراعوان،ارشداعوان،تاج لب ٹھٹھوکونسلر،عزیزاحمدسابق کونسلر،حاجی منوربجاڑ،ملک مدثر،ملک زمردبجاڑ،محمدجان،انورخان،حاجی شفیق ملک ملپور،مقصودکونسلر،اعظم خان سموں،ملک لطیف،ملک طارق،طارق مغل،ملک احمر،عبدالرزاق،ارشدوارثی،ملک تنویراختر،ملک اختررہبرکالونی،راجہ حق نواز،راجہ بشارت،پھاپھاجاوید،اقبال شاہ،ماسٹرفرمان،محمدافضال،محمداعجاز،خان افسر،امیرمختیارملک،ملک خادم حسین ایڈوکیٹ،مریدعباس،محمدعباس،مدثرخان،محمدسلیم،ملک عارف،نیک امال،ماسٹرافتخار،ملک اسد،چاچاآصف،فضل الرحمن،ملک خالدگانگو،راجہ نذیر،کونسلراعجاز، ظہیراحمد،نیامت خان،فضل الرحمن پٹھان،نیازاحمد،حاجی اکرم کونسلر،قمرشاہ،اعجازکونسلر،عمران کونسلر،محمدفیاض اعوان،محمدسعیداعوان،ٹھیکیدارخالد،حاجی مصطفی سمیت مختلف دیہاتوں سے عوام کثیرتعدادمیں شامل تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں