They are 100% FREE.

پیر، 24 ستمبر، 2018

’’بھارتی آبی جارحیت سے سیلاب کا خطرہ ہے‘‘


سینئر وزیر پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جس سے بعض اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
بھارت کی جانب سے پاکستانی دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ تمام محکموں کوممکنہ سیلابی صورت حال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔
علیم خان نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنی تمام ذمے داریاں پوری کرے گی، محکمہ بلدیات ان اضلاع میں اپنے انتظامات مکمل رکھیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی چھوڑ دیا، جس سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی اور کئی جگہ سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، متعدد دیہات اور کھیت زیر آب آگئے۔
وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فیروز پورہیڈ ورکس کے گیٹ کھولنے کے بعد پاکستانی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔ قصور، نارووال اور مرالہ سیالکوٹ کے مقامات پر دریاؤں کی سطح بلند ہونا ہوگئی ہے،

 تاہم وزارت پانی و بجلی کے مطابق خطرے کی بات نہیں مگر ریلا پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، دریائے چناب کا بہاؤ 90 ہزار کیوسک تک بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب سندھ طاق کمیشن کے مطابق بھارت نے پاکستان کو پیشگی اطلاع نہیں دی، دونوں ممالک کے درمیان ستلج میں 50، راوی میں 30 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے پر اطلاع کا معاہدہ ہے۔ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، متعلقہ ادارں کو تیار رہنا ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں