They are 100% FREE.

منگل، 25 ستمبر، 2018

فنانس سپلیمنٹری ترمیمی بل 18ءمیں حکومت کو شکست کا سامنا


تحریک انصاف کی حکومت فنانس سپلیمنٹری ترمیمی بل 2018ءپر شکست کا سامنا ہے ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے حکومتی ترامیم کی مخالفت کردی ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی نے خام مال کی 34اشیاپرٹیکس کم کرنےکی تجویزمستردکردی ۔
اپوزیشن جماعت ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانےکااعلان کرتی رہی اثرات واضح نہ کرسکی۔
اجلاس میں سینیٹرز کی اکثریت نے مصدق ملک کے نکتہ نظر کی حمایت کی اور حکومت کی تجویز کردہ ترامیم کی مخالفت کردی ۔
اجلاس میں سینیٹر ہارون اختر نے تنخواہ دار طبقے کا زیادہ سے زیادہ ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تنخواہ دارطبقے پرٹیکس 25 سےکم کرکے20فی صدکیاجائے۔
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ تجویزپرکام کریں گے،معاشی اثربھی دیکھیں گے، گزشتہ مالی سال سے انکم ٹیکس کی شرح کم کی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں