They are 100% FREE.

منگل، 25 ستمبر، 2018

نااہلی کے بعداب جہانگیر ترین کے باے میں سپریم کورٹ کا ایسا حکم کہ کھلاڑیوں میں مٹھائیاں بٹنا شروع ہو جائیں گی


اسلام آباد : تحریک انصاف کےلئے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے رہنما جہانگیر خان ترین کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے ۔ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین نا اہلی پر نظر ثانی کی اپیل کو سماعت کےلئے مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین کی نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ جمعرات
کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جس میں جہانگیرترین کی 62 ایف ون کے تحت نااہلی پروکلاء کے دلائل بھی سنے جائیں گے۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے آف شور کمپنیوں کے کیس میں غلط بیانی پرجیانگیرترین کوسزا سناتے ہوئے تاحیات الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا تھا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں