They are 100% FREE.

بدھ، 26 ستمبر، 2018

ذلفی بخاری کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج



سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے دوست اور مشیر برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری کی بطور معاون خصوصی تقرری چیلنج کردی گئی ۔
درخواست گزار عادل چھٹہ نے موقف اختیار کیا کہ دہری شہریت کا حامل شخص رکن قومی اسمبلی منتخب نہیں ہو سکتا ،معاون خصوصی نے بھی وہی زمہ داریاں ادا کرنی ہیں جو منتخب رکن اسمبلی کرتا ہےلہٰذا ذلفی بخاری کو فوری طور پر کام سے روکتے ہوئے عدالت ان کی تقرری کو کالعدم قرار دے ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نےاپنے قریبی دوست ذلفی بخاری کو 18 ستمبر کو اپنا معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مقرر کرتے ہوئے انہیں وزیر مملکت کا درجہ دیا تھا ،وہ وزیراعظم کے چوتھے معاون خصوصی ہیںاور ان کے علاوہ شہزاد اکبر، افتخار درانی اور نعیم الحق بھی وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔
ذلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوستوں میں شمار کیے جاتے ہیں،ان کا نام آف شور کمپنیوں کے باعث پاناما لیکس میں بھی آیا، جس بناء پر نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں