They are 100% FREE.

منگل، 25 ستمبر، 2018

جدون کریانہ سٹور جی ٹی روڈ واہ کینٹ نذد شریف ہسپتال پر دن دھاڑے ڈکیتی


جی ٹی روڈ واہ کینٹ پر دن دھاڑے کریانہ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات، چار مسلح ڈاکووں نے دن بارہ بجے کے قریب جدون کریانہ نذد شریف ہسپتال جی ٹی روڈ میں گھس کر وہا ں موجود افراد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر چالیس ہزار نقدی لوٹ لی اور موقع واردات سے فرار ہوگئے،قبل ازیں بھی اس دکان پر خونی  ڈکیتی کی واردات رونما ہوچکی ہے،

یہ بھی ضرور پڑھیں : ٹیکسلا میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی پانچ دہشتگرد گرفتار

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو دو موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے تھے،واہ کینٹ میں آئے روز چوری ، راہزنی کی وارداتیں روز مرہ کا معمول بن چکی ہین جبکہ پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے،بڑھتی ڈکیتیوں کی وجہ سے تاجر برادری میں خوف وہراس کی فضا جنم لے چکی ہے،تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ہمیں جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں