They are 100% FREE.

اتوار، 23 ستمبر، 2018

نوازشریف کے بعداب وزیراعظم عمران خان کی نااہلی ؟کھلاڑیوں کے لیے بری خبرآگئی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر دانیال چودھری نے وزیراعظم   عمران خان  کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی، سپریم کورٹ نے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کریگا، بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر بندیال شامل ہیں۔


درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں 
حقائق چھپائے ،عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت اہل نہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قراردیا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں