They are 100% FREE.

بدھ، 19 ستمبر، 2018

نواز شریف کی رہائی کے فوری بعد اس پھل فروش نے فرط جذبات میں ایسا کام کردیا کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گی


نواز شریف کی رہائی کے فوری بعد اس پھل فروش نے فرط جذبات میں ایسا کام کردیا کہ سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا


لاہور: اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے،جس کی وجہ سے کارکن مٹھائیاں تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کے بعد سے ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے ،سوشل میڈیا پر نواز شریف کی رہائی کے بعد ایک پھل فروش نے ایسا کام کر دیا کہ تمام لیگی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور صارفین انہیں خوب داد دے رہے ہیں ۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پھل فروش لوگوں کو آواز لگا کر کہ رہا ہے کہ آجاؤ لے لو نواز شریف کو رہا کر دیا گیا ہے اور ان کی بیٹی کو بھی رہا کر دیا گیا ،شہریوں کو آواز لگاتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ بیٹا آجاواللہ آپ کو خوش رکھے بس دو رکعت نفل پڑھ کر اللہ سے دعا کرنا ،یہ میاں نواز شریف کی رہائی کی خوشی میں کیلے بانٹ رہا ہوں آجائیں لے لیں۔
۔۔۔وڈیو دیکھیں۔۔۔
واضح رہے پانامہ سکینڈل کے سامنے آنے سے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑا جس کے بعد انہیں تاحیات نا اہل کر دیا گیا تھا ،نواز شریف کی نااہلی کے بعد انہیں العزیزیہ ریفرنس کیس میں 11 سال کی سزا سنائی گئی جس کی وجہ سے انہوں نے عام انتخابات میں شرکت نہیں کی اور ان کی قید کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن حکومت بنانے میں ناکام رہی ، 9 ستمبر کو نواز شریف کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا جس کی وجہ سے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں