They are 100% FREE.

اتوار، 30 ستمبر، 2018

48 گھنٹوں میں انوسٹی گیشن ٹیم کو جوائن کروں گا،ڈیم کا مخالف نہیں غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں :فیصل رضا عابدی


کراچی: سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے توہین عدالت کیس کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کر دیا انہوں نے کیا کہاجان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی۔
تفصیلا ت کے مطابق توہین عدالت کیس میں ملوث فیصل رضا عابدی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ قانون کا احترام تمام پاکستانیوں پر فرض اور واجب ہے ،قانون کے ا حترام سے ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے ، میری زندگی کا یہ اصول رہا کہ نہ قانون دیے ہوئے ضابطے سے باہر جانا ہے اور نہ ہی ریاست کے دیے ہوئے اختیار سے ایک قدم پیچھے ہٹنا ہے ،قانون اور انصاف کے حصول کے لئے میری جنگ دس سال قدیم ہے جس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،مجھے نا پارلیمنٹ اور نہ ہی سپریم کورٹ آف پاکستان سے ملا ،میں نے اپنی جدوجہد کو ترک کرنے کے بجائے آگے بڑھانا مناسب سمجھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 4 ماہ قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس کے اندر سوموٹو لیا جس کا میں نے عدالت میں جا کر سامنا بھی کیا،عدالت کی تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ دیا جس کو جسٹس ثاقب نثار صاحب خود دیکھ رہے تھے ،کہ ایک نیا بینچ تشکیل دیا جائے جس میں مقدمہ چلایا جائے،4 مہینے گزر گئے لیکن آج تک وہ بینچ تشکیل نہ پا سکا،3 ماہ قبل ایک کلپ کو بنیاد بنا کر مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر ادیا گیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم 12 سال سے جنگ لڑ رہے ہیں،اور ان سے نبرد آزما ہوتے ہوئے افواج پاکستان،ریاست پاکستان اور عوام پاکستان کے ساتھ ہم نے اپنی جدوجہد کو آگے بڑھایا ،لیکن اب جب کہ دہشت گردی کا پرچہ کر دیا گیا ہے اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں انوسٹی گیشن کو جوائن کریں گے اور خود تمام ثبوت عدالت اور عوام پاکستان کے سامنے لائیں گے ۔
فیصل رضا عابدی نے کہاکہ مجھے پورایقین ہے جو 10 سال کی کاوشوں کے بعد انصاف نہ ملا اس بار ہمیں ریاست پاکستان ،پاکستان کی عدالتیں اور پاکستان کے تمام ادارے انصاف ضرور فراہم کریں گے ،ہمارے کیس کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی بنا پر بینچ بنا کر عدالت میں لایا جائے اور وہاں سے اسلام آبادپولیس،ایف آئی اے ،ایم آئی ،آئی ایس آئی یا جس ادارے کو بھی کہیں کہ وہ مجھ سے انسوسٹی گیشن کرے ۔
انہوں نے کہاکہ میرے بارے میں آج سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی گئیں کہ میں ڈیم کے مخالف ہوں ایسا قطعی نہیں ہے،میں یہ سمجھتا ہوں کہ ریاست پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ڈیمز ہوتے ہیں چونکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسیع ذخیرہ دیا ہوا ہے اس کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ڈیم کی اشد ضرور ت ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں