They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 ستمبر، 2018

بھارت سے طوفان پاکستان آرہا ہے، سیلاب کی وارننگ جاری




 بھارت سے طوفانی بارشوں کے سسٹم نے پاکستان کا رُخ کرلیا، کل سے پیر تک موسم کے تیور خطرناک ہوں گے، دریائے راوی، چناب، جہلم اور ستلج کے بپھرنے کی وارننگ جاری کردی گئی۔
گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن والے ہوشیار ہوجائیں، بھارت سے طوفانی بارشیں آرہی ہیں، سیلابی ریلے بھی ساتھ لارہی ہیں، فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے وارننگ جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر تک پنجاب کی دونوں ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں 200 ملی میٹر تک بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریائے راوی، ستلج، چناب اور دریائے جہلم کے اطراف کے مکینوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق شدید بارشوں اور بھارت کیجانب سے ممکنہ طور پر پانی چھوڑے جانے سے پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ہے، ملحقہ برساتی نالوں میں بھی طغیانی آسکتی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہروں میں نشیبی علاقوں اور تینوں دریاؤں کے کناروں پر آبادیوں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی کر دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں