They are 100% FREE.

اتوار، 23 ستمبر، 2018

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

             

                     شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے


لاہور (۔23 ستمبر 2018ء) لاہور میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ قصورمیں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اوکاڑہ اورساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں درمیانے درجے کی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز لاہور سے 24 کلومیٹر مشرق میں اور اس کی گہرائی زیر زمین 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتےہوئے گھروں سےنکل آئے۔مقامی افراد کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دمیانی درجے کے تھے،زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ افراد اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ،تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں