They are 100% FREE.

اتوار، 23 ستمبر، 2018

کارکن بیرسٹر عقیل ملک کی کامیابی کے لئے کمر بستہ ہیں،حلقہ این اے 63 مسلم لیگ کا گڑھ ہے اور رہے گا



مسلم لیگ(ن) کے راہنما و کوہستان کے ڈائریکٹر حاجی نصیر الدین نے کہا ہے کہ حلقہ این اے63کے ضمنی الیکشن کے لئے بیرسٹر عقیل ملک مضبوط ترین امیدوار ہیں، مسلم لیگ(ن) کے کارکنان اور اہل حلقہ بیرسٹر عقیل ملک کے کامیابی کے لئے بھرپور کرادا کرینگے، بیرسٹر عقیل ملک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور نوجوان امیدوار ہیں ،میاں نواز شریف اس حلقہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انشااللہ عوام کے بھرپور تعاون سے بیرسٹر عقیل ملک 14اکتوبر کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،

انھوں نے کہا کہ یہ حلقہ مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے اور لیگی کارکنا ن کے ساتھ ساتھ دیگر اہل حلقہ بھی بیرسٹر عقیل ملک کے ساتھ ہیں،ٹیکسلا سٹی، تحصیل ٹیکسلا کی آٹھ یونین کونسلوں اور راولپنڈی کی ساڑھے تین یونین کونسلوں کے ساتھ ساتھ ٹیکسلا کینٹ اور واہ کینٹ پر مشتمل اس حلقہ این اے63کے عوام کی ہم نے بھرپور خدمت کی اور مستقبل میں بھی انکی خدمات کا تسلسل جاری رہے گا، سابقہ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں اس حلقہ کے اندر اربوں روپے کے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچے ،


 بیرسٹر عقیل ملک جو کہ عوام کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں اور وہ حلقہ کے عوام کی مزید خدمت کرینگے ،اس حلقہ کے عوام کو عقیل ملک جیسا نوجوان اور تعلیم یافتہ لیڈر ملا ہے اسکی کامیابی کے لئے حلقہ کے عوام بھرپور تعاون کرینگے،انشااللہ بہت جلد میاں نواز شریف بری ہو کر ملک و قوم کی خدمت کرینگے اور جو تعمیروترقی کا سفر میاں نواز شریف نے شروع کیا تھا وہ دوبارہ شروع ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں