They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 ستمبر، 2018

بھارتی آرمی چیف کو اپنے عہدے کے مطابق زبان استعمال کرنی چاہئے :فواد چوہدری


اسلام آباد: بھارتی آرمی چیف کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم امن کی بات کرتےہیں، بھارتی آرمی چیف جنگ کی بات کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن کی اور کون جنگ کی بات کررہا ہے، بھارتی آرمی چیف کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بی جے پی کے سربراہ نہیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی نا مناسب ہے، بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعت کے آلہ کار نہ بنیں، بھارتی آرمی چیف کوسیاسی آلہ کار کے طور پربیان دینے سے گریز کرنا چاہیے، ہم اب بھی امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں جنگ نہیں ہوسکتی۔ 

واضح رہے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت نے آج بیان دیا تھا کہ مخالف کوبھی دردکااحساس دلانا چاہیے،پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیا ہے، ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مخصوص ہتھیارہم ایک حد تک استعمال کر سکتے ہیں، عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائزہوتی ہے جبکہ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں