They are 100% FREE.

بدھ، 26 ستمبر، 2018

تھانہ ٹیکسلا کی کاروائی اغواء برائے تاون کے دو اشتہاری مجرم گرفتار


تھانہ ٹیکسلا کی کاروائی اغواء برائے تاون کے دو خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار،ایس ایچ اوٹیکسلا محمد ریاض کی سربراہی میں تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیم نے دونوں مجرمان ناصر خان ولد محمد زمان سکنہ پشاور اور منصور خان ولد محمد رفیق سکنہ پشاور ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا،

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں زیر حراست مجرمان نے اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا،پولیس مصروف تفتیش ہے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے،محمد ریاض ایس ایچ او ٹیکسلا محمد ریاض کے مطابق خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹاسک فورس ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل کی ہدائت پر بنائی گئی تھی جس نے دن رات محنت کے بعد دو کس مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں