They are 100% FREE.

منگل، 25 ستمبر، 2018

پاکستان کوعالمی یتیم خانہ بنادیاگیاہے،اخترمینگل



قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم عمران خان کے افغانی مہاجرین کو پاکستانی شہریت دئیے جانے کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوعالمی یتیم خانہ بنادیاگیاہے، ہمارےپاس غیرقانونی تارکین کاکوئی ڈیٹانہیں جب کہ غیرقانونی تارکین وطن پرجرمانہ صرف500روپےہے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملہ پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے، بلکہ اس معاملہ پر لچک وزیراعظم کو دکھانی ہو گی انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جب افغانیوں کو پاسپورٹ دیں گے اور وہ بیرون ملک دہشت گردی میں پکڑے گئے تو کیا ہو گا جب کہ ملک میں پہلے ہی بہت بیروزگاری ہے، اتنی بڑی تعداد میں شہریت دیں گے تو ہمارے بیروزگار افراد کہاں جائیں گے،سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم تک اپنے تحفظات پہنچا دئیے ہیں جب کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فیصلہ ساری پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے ہو گا۔

واضع رہے کہ بی این پی سربراہ کی کل اسی سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انھوں نے وزیر اعظم کے افغان مہاجرین کو شہریت دیئے جانے والے بیان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے سردار اختر مینگل کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں