They are 100% FREE.

جمعہ، 28 ستمبر، 2018

سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت 80 روپےکا اضافہ


سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں80 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔یہ اضافہ منی بجٹ کو جواز بنا کر کیا گیا ہے۔
سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف سعید نے کہا ہے کہ سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں جو فیکٹری مالکان نے منی بجٹ کاجواز بنا کر کیا ہےاور اس اضافے سے مکان بنانے والوں کے لیے مہنگائی عذاب بن جائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹری مالکان نے حکومت کی منظوری کےبغیر قیمت بڑھادی جس کےبعد سیمنٹ کی بوری 520کی بجائے 600 روپے کی ہوجائےگی ۔
آصف سعید کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیمنٹ انڈسٹری پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ، اضافہ ناجائز ہےجسے فوری واپس لیا جائے۔
ان کا کہناتھاکہ پرائس کنٹرول اتھارٹی کو سیمنٹ فیکٹری مالکان کی اجارہ داری کا نوٹس لینا چاہیے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں