They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 ستمبر، 2018

فیس بک کے ذریعے آئی ایس آئی ہماری فوج کے جوانوں کو غدار بنا رہی ہے کیونکہ ۔۔۔“ بھارت نے نیا الزام لگا دیا ، جان کر پاکستانیوں کی ہنسی نہ رکے گی




لاہور : بھارت آئے روز پاکستان کے خلاف کوئی نہ کوئی نیا سوشہ چھوڑتا رہتاہے جو کہ پوری دنیا میں اس کی جگ ہنسائی کی وجہ بنتی ہے لیکن وہ اپنی بے عزتی کروانے کے بعد بھی باز نہیں آتا ، کبھی کبوتر کو جاسوس قرار دے کر گرفتار کر لیتاہے تو کبھی بھینسوں کو تاہم اب انہوں نے نیا سوشہ چھوڑ دیاہے جسے سن کر پاکستانیوں کیلئے اپنی ہنسی روکنا ناممکن ہو جائے گا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی فوج کے جوان کو اپنے جال میں پھنسایا اور حساس معلومات نکلواتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کی انسداد دہشتگردی سکواڈ کے تحقیق کاروں نے دعویٰ کیاہے کہ فیس بک پر نامعلوم افراد کی جانب سے لائکس اور کمنٹس پاکستانی خفیہ ایجنسی ’آئی ایس آئی ‘ کی جانب بھارتی فوج کے اہلکاروں اور عام لوگوں کیلئے جال ہو سکتاہے ۔ اتر پردیش کی انسداد دہشتگردی ٹیم کا کہناہے کہ یہ چیز باڈر سیکیورٹی فورسز کے گرفتار جوان مشرا سے تحقیقات کے دوران سامنے آ گئی ہے، جسے بھارت کے خلاف جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے ۔انہوں نے شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ مشرا کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اسے اپنے جال میں پھنسایا اور اسے بارڈر سیکیورٹی فورسز کی نقل و حمل سمیت دیگر اہم معلومات نکلوانے کیلئے استعمال کر رہے تھے ۔
انسداد دہشتگردی کے سربراہ عاصم ارون نے کہاہے کہ فیس بک پر نامعلوم صارف نے خاتون بن کر بی ایس ایف کے جوان کو اپنے رنگین جال میں پھنسایا اور یہ آسانی کے ساتھ اس کے جھانسے میں آ گیا جو کہ دراصل پاکستانی خفیہ ایجنسی کی جانب سے تھا ۔اس کا کہناتھا کہ جس فیس بک آئی ڈی کے ذریعے اہلکار کو جال میں پھنسایا گیا اس کے بی ایس ایف اہلکار کے علاوہ دیگر 90 سے زائد اور بھارتی دوست ہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں