They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 ستمبر، 2018

بھارتی یونیورسٹی میں اپنی نوعیت کا انوکھا کورس متعارف



بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی شروع کرے گی ’آدرش بہو‘بنانے کا کورس

بھارت کی ایک یونیورسٹی میں اگلے تعلیمی سال سے تین ماہ کا ایک نیا کورس متعارف کرایا جا رہا ہے جس میں طالبات کو اچھی اور سگھڑبہو بننے کے گْرسکھائے جائیں گے۔ 

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کی بھوپال واقع یونیورسٹی نے آدرش بہو بنانے کا ذمہ اٹھایا ہے۔ دراصل بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی نے اگلے اکیڈمک سیشن سے 3 مہینے کا کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں آدرش بہو بنانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ یونیورسٹی مانتی ہے کہ اس کا یہ فیصلہ وومین امپاورمنٹ کا حصہ ہے۔   وائس چانسلر ڈی سی گپتا نے کہا؛
یہ 3 مہینے کا کورس ہے ۔ ہم لوگ آج کل دیکھ رہے ہیں کہ سماج میں برائیاں ہیں۔ جس کی وجہ سے فیملی ٹوٹ رہی ہیں اور وہ نہ ٹوٹیں ،اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس کورس کو شروع کیا جا رہا ہے۔یہ ایسا کورس نہیں  ہے جو ساس -بہو کے رشتے کے بارے میں ہے، بلکہ فیملی کو ٹوٹنے سے روکنے کے لیے ہے۔
انھوں نے آگے کہا ؛
ہم دیکھ رہے ہیں کہ آج چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا ہو رہا ہے اور فیملی میں پھوٹ پڑ جا رہی ہے۔ شادی ہوتی ہے اور ایک سال کے اندر جھگڑا ہونا شروع ہو جاتا ہےاور پھر بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔ اب اس سے لڑکی اور فیملی پر کیا کیا گزرتی ہوگی۔ تو کیا ہمیں کچھ ایسا نہیں کرنا چاہیے ، جس سے فیملی نہ ٹوٹے۔
کورس میں کیا پڑھایا جا ئے گا، اس پر وی سی کہتے ہیں ،’ ہم اس میں یہی بتائیں گے کہ کیسے حالات کا سامنا کریں اور فیملی کو ٹوٹنے سے بچائیں۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ سماج میں کیا کیا برائیاں ہیں، جس کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے ۔ ہم بتائیں گے کہ کیسے ان برائیوں سے بچ کر اپنی فیملی کو بچائیں ۔ ہماری یہی کوشش ہے اس کورس کے ذریعے سے وومین امپاورمنٹ کا کام ہو۔’
وائس چانسلر نے بتایا کہ پہلے بیچ میں 30 لڑکیاں داخلہ لیں گی۔ داخلے کے لیے کم از کم اہلیت کو لے کر انھوں نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا جلد بازی ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق، کورس پورا کرنے والی لڑکیوں کے گھر والوں سے ان کا فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔ ٹائمس آف انڈیا کے مطابق؛ سائیکولاجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ کے این ترپاٹھی نے وی سی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کورس کو ایک اچھا قدم بتایا۔ ترپاٹھی نے کہا کہ وی سی صاحب سماج میں بدلاؤ لانا چاہتے ہیں۔
وہیں وومین ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ہیڈ پروفیسر آشا شکلا نے آدرش بہو کورس پر کہا کہ انھیں ایسے کسی کورس کے شروع ہونے کی جانکاری نہیں ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں