لاہور : بھارت نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں پاک، بھارت وزراءخارجہ کی ملاقات کی حامی بھرنے کے بعد انکار کیا تو ہر جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا مگر آج وزیراعظم عمران خان نے بھی بھارت کے روئیے پرمایوسی کا اظہار کر دیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : بھارت اپنی روائتی ہٹ دھرمی پر قائم ،وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت قبول کرنے کے بعد ایسا کام کردیا کہ آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امن مذاکرات کی بحالی کیلئے بھارت کو دعوت دی مگر انہوں نے اسے ٹھکرا دیا، مجھے بھارت کے منفی اور متکبرانہ روئیے سے مایوسی ہوئی۔ بھارت نے پیشکش ٹھکرا کر چھوٹے پن کا اظہار کیا، میں نے ساری زندگی ایسی چھوٹے لوگوں کو دیکھا ہے جو بڑے دفاتر پر قبضہ جمائے ہوئے ہوتے ہیں لیکن ان میں وسیع پیمانے پر سوچنے اور مستقبل بینی کی صلاحیت نہیں ہوتی۔
وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کی خوب تعریف کی جا رہی ہے مگر معروف صحافی مبشر لقمان نے عمران خان کی ٹویٹ کا ایسا ”ترجمہ“ کر دیا ہے کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ مبشر لقمان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”خان صاحب کی ٹویٹ کا اردو ترجمہ۔۔۔ بڑا ملک، چھوٹی سوچ، بھاڑ میں جائیں ایسے لوگ۔۔۔“
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں