They are 100% FREE.

منگل، 18 ستمبر، 2018

اعلیٰ افسران تحقیقات صحیح نہیں کر رہے،جلد پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کروں گا: راؤ انوار


کراچی:  سابق  ایس ایس پی ملیر راؤانوار نے چند روز بعد اہم پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، وہ یہ پریس کانفرنس محرم کے بعد کریں گے۔

 ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار جلد ہی پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کرنے والے ہیں،نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کے بعد کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق ایس ایس پی ملیر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد پریس کانفرنس کروں گا جس میں اہم اعلانات اور انکشافات کروں گا،5اعلیٰ افسران بھی جے آئی ٹی میں تفتیش صحیح نہیں کر سکے، جے آئی ٹی میں میرا فون نمبر تک غلط درج کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں