They are 100% FREE.

جمعہ، 21 ستمبر، 2018

دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ،ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے الرٹ جاری


لاہور: قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اتوار کے روز دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سوموار تک شدید بارشوں کا امکان ہے،متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابققومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہشدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ بھارت سے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں پیر تک بارشوں کا امکان ہے جبکہدریائے ستلج اور  دریائےراوی سے ملحقہ علاقوں میں 200 ملی میٹر بارش متوقع ہے جس کی وجہ سے ان دریاؤں میں سیلاب کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں