They are 100% FREE.

ہفتہ، 22 ستمبر، 2018

اگر حنیف عباسی کو کچھ ہوا تو انکے سیاسی مخالفین،حکومت پنجاب ذمے دار ہو گی :اہلیہ حنیف عباسی


راولپنڈی: مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی سیا سی انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے،اگر انہیں کچھ ہوا تو ان کے سیاسی مخالفین اورحکومت پنجاب ذمے دار ہو گی ۔
مسلم لیگ (ن)کے رہنماحنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی کے معاملہ پر حنیف عباسی کی اہلیہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی عارضہ قلب میں مبتلا اور پولن الرجی کے مر یض ہیں اور ڈاکٹر نے حنیف عباسی کو جیل ہسپتال میں رکھنے کا کہا تھاان کی اٹک جیل منتقلی سیا سی انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حنیف عباسی کو تجویزکردہ ضروری ادویات بھی پہنچانے نہیں دی جارہیں جبکہ حنیف عباسی سمیت کوئی قیدی اپنی مرضی سے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں نہیں آ سکتا ،اگر انہیں کچھ ہوا تو ان کے سیاسی مخالفین اورحکومت پنجاب ذمے دار ہو گی ۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی رہائی کے موقع پر جیل میں حنیف عباسی کی تصویر کے معاملہ پر مسلم لیگ ن کے رہنما کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کردیا گیاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں