They are 100% FREE.

جمعہ، 21 ستمبر، 2018

شلہء گوشتی کی نیاز یہ پاکستان کے کسی اور علاقے کی بجائے صرف کوئٹہ میں ہی بنتا ہے۔


محرم کے ایام میں پاکستان بھر میں مختلف پکوان تیارکیے جاتے ہیں لیکن صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ایسا پکوان تیار کیا جاتا ہے جو کہ کہیں اورنہیں بنتا۔
حلیم سے ملتے جلتے اس پکوان کا نام شلہء گوشتی ہے۔
ساتویں،آٹھویں اور نویں محرم کو شلہء گوشتی علمدار روڈ پر تیار کیا جاتا ہے۔ جسے کھانے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوتی ہے ۔
شلہء گوشتی کو بننے میں دس سے 12 گھنٹے لگتے ہیں۔
شلہء گوشتی کھانے کے منتظر ایک نوجوان نے بتایا کہ یہ سال میں صرف محرم کے ایام میں بنتا ہے جس کے باعث لوگ اس کو کھانے کے لیے کئی گھنٹے انتظار کرتے ہیں۔
وحید احمد جعفری کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو کہ اس پکوان کو بنانے کے ماہر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے کسی اور علاقے کی بجائے صرف کوئٹہ میں ہی بنتا
ہے۔

شلہء گوشتی
Image captionشلہء گوشتیمیں چاول ،چھولے، سرخ لوبیا، سفید لوبیا اور گوشت ڈالا جاتا ہے

یہ کوئٹہ کا مخصوص پکوان ہے جو کہ افغانستان سے ہوتا ہوا یہاں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ افغانستان سے یہاں آنے والی یوسف زئی برادری کی ڈش ہے اور انھوں نے ہی اسے کوئٹہ میں متعارف کرایا۔

شلہء گوشتی

اس میں چاول ،چھولے، سرخ لوبیا، سفید لوبیا اور گوشت ڈالا جاتا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ آخر میں اسے گھی ، ادرک اور لہسن کا تڑکا دیا لگایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے شلہ ء گوشتی کی نیاز کوئٹہ میں بن رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں