They are 100% FREE.

ہفتہ، 29 ستمبر، 2018

اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک کویتی افسر کا دینار سے بھرا بیگ غائب ہو گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو ایسا شخص چور نکل آیا کہ پاکستانیوں کا سر شرم سے جھک گیا، جان کر وزیراعظم کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی امور ڈویژن کے اجلاس میں شریک کویتی وفد میں سربراہ کا دینار سے بھرا بریف کیس غائب ہو گیا جس پر کھلبلی مچ گئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں 20 ویں گریڈ کے افسر کی جانب سے بریف کیس اور پرس چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کے اجلاس میں شریک کویتی وفد میں شامل افسر کا دینار سے بھرا بیگ اجلاس کے دوران ہی غائب ہو گیا جس پر حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔ کافی تلاش کے بعد بھی بیگ نہ ملا تو سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے غصے کی بھی نتہاءنہ رہے گی۔

 جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور کویتی وفد کے درمیان آج شام چار بجے کے قریب اجلاس شروع ہوا جس کے اختتام پر کویتی وفد کے سربراہ نے بتایا کہ میرا پرس اور بریف کیس غائب ہے، یہ سننے پر وزارت اقتصادی امور کے تمام افسران حیران پریشان رہ گئے اور ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔ جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ 20 ویںگریڈ کے افسر زرغام حیدر چوری میں ملوث پائے گئے۔ وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری غصنفر گیلانی کی ہدایت پر کچھ افسران تھانہ سیکرٹریٹ میں زرغام حیدر کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں گریڈ 20 کے افسر کی جانب سے بریف کیس اور پرس غائب کئے جانے پر بیگ وزارت اقتصادی امور نے اعلیٰ سطح پر کویتی وفد سے معذرت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ مذکورہ افسر کے خلاف مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرایا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں