
غریب طبقہ کے افراد کو بہت کم قیمت پراپنا گھر فراہم کیا جائے گا، غریب عوام کو ممکنہ طور پر 120 مربع گز زمین پر 20 لاکھ روپے میں گھر فراہم کیے جانے کیلئے منصوبہ بندی جاری
حکومت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے گھروں کی قیمت کا اعلان کردیا گیا، غریب طبقہ کے افراد کو بہت کم قیمت پراپنا گھر فراہم کیا جائے گا، غریب عوام کو ممکنہ طور پر 120 مربع گز زمین پر 20 لاکھ روپے میں گھر فراہم کیے جانے کیلئے منصوبہ بندی جاری۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصافکے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت میں آکر 50 لاکھ سستے گھر تعمیر کریں گے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے تعمیر کرائے جانے والے پچاس لاکھ گھر ان لوگوں کے لئے بنائے جائیں گے جو اپنا مکان بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں