تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی منصور حیات خان کی سینئر رہنما و کونسلر واہ کنٹونمنٹ بورڈحلقہ نمبرپانچ ملک اظہر نواز المعروف اجی ملک کے رہاش گاہ ’’ملک ہاؤس‘‘ پر آمد، اس موقع پر واہ کینٹ کے نائب صدر راجہ بلال احمد، راجہ مسعود، ملک عاقب ، نعیم لال، چوہدری بابر ندیم، عقیل احمد سیال، چوہدری احسان، میاں یاسین، مشتاق احمد، جعفر داؤد خان دیگر پارٹی رہنما و پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی،
اس موقع پر ملک اظہر نواز نے کہا اپنے خطاب میں کہا کہ سابقہ الیکشن میں بھی اس حلقہ سے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور ملک تیمور مسعود اکبر کو پارٹی کارکنوں کے تعاون سے کامیاب کروایا تھا اور سیاسی مخالفین کو دن میں تارے دکھا دیئے تھے اور ان کی ذاتی مفادات کی سیاست کا بوریا بستر گول کر دیا تھا، اس مرتبہ بھی پارٹی کارکنوں میں بہت زیادہ جوش و جذبہ ہے اور وہ اسی جوش و جذبے کے تحت پارٹی کے نامز د امیدوار منصور حیات خان کی الیکشن کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،پارٹی کارکنوں کا مورال بلند ہے، انشاء اللہ 14 اکتوبر کو فتح کا تاج منصور حیات کے سر پر عوام کی ووٹ کی پرچی کی طاقت سے رکھیں گے،


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں