They are 100% FREE.

پیر، 10 دسمبر، 2018

اسلام آباد سے دوچینی گرفتار، گھر میں کیا چیز تیار کر رہے تھے؟ پریشان کن خبر آ گئی

اسلام آباد سے دوچینی گرفتار، گھر میں کیا چیز تیار کر رہے تھے؟ پریشان کن خبر آ گئی
اسلام آباد (ٹیکسیلا نیوز آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں شراب کی غیر قانونی فیکٹری چلانے والے 2 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اسلام آباد کے علاقے ایف 10 میں ایک گھر میں قائم غیر قانونی شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور دو چینی شہریوں کوگرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کی بیئر اور شراب تیار کرنے والی مشینیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق دونوں چینی شہری شراب تیار کر کے فروخت کر رہے تھے اور چھاپے کے دوران شراب بنانے کا لائسنس نہ ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں کے خلاف شالیمار پولیس سٹیشن میں حدود آرڈیننس 1979ءکے سیکشن 3/4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں