
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر اینٹی نار کوٹکس (اے این ایف ) نے اپنا موقف پیش کر دیا۔
ترجمان اے این ایف ریاض سومرو نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے، ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : چودھری نثارکے انڈوں سے اٹھنے کاوقت گزرگیا،اب انڈوں سے بچے نکل آئے ہیں،فواد چودھری
ریاض سومرو نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف لاہور نے گرفتار کیاہے۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہےکہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری بہت سے شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں کی گئی ہے، انہیں کل ریمانڈ کے لئے نارکوٹکس کورٹ میں پیش کیا جائے گا، جبکہ بہت جلد مزید معلومات منظرعام پر لائی جائیں گی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : کرپشن کی رقم مرکر بھی ادا کرنا ہوگی ، چیف جسٹس نے واضح کردیا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں