لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے دنیا کی نویں بڑی اور پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی نانگا پربت 8125-M ایک بار پھرسر کرلی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق سیکریٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ محمد علی سدپارہ نے یہ کارنامہ پانچویں مرتبہ سر انجام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی چودہ ، آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیوں میں سے سات چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔محمد علی سدپارہ کے ہمراہ 10 غیر ملکی کوہ پیماو¿ں نے بھی نانگا پربت کی چوٹی سر کی ہے۔یاد رہے محمد علی سد پارہ نے 17 مئی کو چین اور نیپال کے درمیان دنیا کی پانچویں بلندترین چوٹی مکالو پر قومی پرچم لہرایا جس کی بلندی 8485 میٹر ہے۔مذکورہ چوٹی دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماو¿نٹ ایوریسٹ سے 19 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور اسے پہلی بار 1954 میں امریکی سیاحوں کے ایک گروپ نے سر کیا تھا۔محمد علی سد پارہ نے گزشتہ ماہ دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی لہوسٹ کو سرکیا تھا جس کی اونچائی 8516 میٹر ہے۔انہیں پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس نے قاتل پہاڑ کے نام سے مشہور نانگا پربت کوسردیوں میں سرکیا یہ کارنامہ علی سد پارا نے 2016 میں انجام دیا تھا۔پاکستانی کوہ پیما اب تک کے ٹو(8611)، گاشیر برم ون(8080)، گاشیر برم ٹو(8034)، نانگا پربت(8126) اور بروڈ(8051) بھی سر چکے ہیں
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لاہور: سینیئر صحافی و تجزیہ کارنجم سیٹھی نے حکومت کے خاتمے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی کسی کیس میں ڈس کوالیفیکشن کے باع...
-
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جارہی ہے...
-
اسلام آباد : بینک دولت پاکستان کی جانب سے 50 روپے کا نیا سکہ جاری کردیا گیا ہی. تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے جانے وا...
-
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کےحلقہ پی بی 26 سے کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار احمد علی کے مبینہ طور پر افغان شہری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ای...


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں