لاہور: شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف نے کہاہے کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری ایک تماشہ ہےجس پر سب ہنس رہے ہیں جبکہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے
یہ بھی ضرور پڑھیں : ’’سندھ کے 1 لاکھ اساتذہ تو سائنس اور ریاضی کے مضامین ہی نہیں پڑھا سکتے اور ۔ ۔ ۔‘‘ صوبائی وزیرتعلیم نے اعتراف کرلیا
حمزہ شہباز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ گرفتاریوں کا سیزن ہے، کوئی خوف نہیں، معاشی حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں، مہنگائی پر قوم کے لئے دعا کرتا ہوں، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری مذاق ہے، قوم سب جانتی ہے، اپوزیشن عوام کے ساتھ کھڑی ہے، عوام کی زندگی قیامت ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی نیب کی درخواست احتساب عدالت نے مسترد کردی اور حمزہ شہبازکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں