
اسلام آباد: پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ امیر البحر نے میزائل تجربے کو کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ،اب وہ کہاں جائیں گے ؟بڑی خبر آگئی
اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں