
اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن کے متعدد مطالبات پر اتفاق کر لیا ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ کئی مطالبات مان لیے ، باقی مطالبات کیلئے اپنی قیادت سے بات کریں گے، ہماری کوشش ہے کہ ڈیڈلاک دور ہوجائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے درمیان آج دھرنا ختم کرنے سے متعلق ملاقات میں مذاکرات ہوئے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کر دیا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ۔ نیپرا
جس میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی کمیٹی کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں رہبر کمیٹی کے کنوینئراکرم درانی نے کہا کہ ہمارا مئوقف ہے کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں اورالیکشن میں فوج کی مداخلت نہ ہو، اور آئین کی عملداری یقینی بنائی جائے۔
ابھی تک جو حالات ہیں ہم اپنے مئوقف پر بالکل ڈٹے ہوئے ہیں،ہم نے اپنا مئوقف حکومتی کمیٹی کے سامنے متفقہ طور پر رکھا ہے، حکومت کوشش کررہی ہے کوئی درمیان میں راستہ نکل سکے۔
وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا ہم پہلے بھی میٹنگ کی۔ وہ یہ تھا کہ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہ ہو، ابھی دونوں کے درمیان بات چیت چل رہی ہے ، ان کا اپنا مئوقف ہے ہمارا اپنا مئوقف ہے۔ہم نے ان کے کئی مطالبات مان لیے ہیں باقی مطالبات کیلئے ہم اپنی قیادت اوریہ اپنی قیادت سے بات چیت کریں گے۔ دونوں کمیٹیوں میں بات چیت جاری رہے گی، ہماری کوشش ہے کہ ڈیڈلاک دور ہوجائے۔
جب معاہدہ حتمی ہوجائے گا تو پھر سب کے سامنے رکھیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم ہو رہا ہے اور ایک دو روز میں مسئلے حل ہو جائیں گے، جمہوریت کی آڑ میں پچھلے چار روز سے کنٹینر پر پاکستان کے مفاد کے خلاف زبان ملکی مفاد میں نہیں ،بھارت یہی چاہتا ہے ملک کے عسکری اداروں پر تنقید ہو۔
سماجی رابطے پر اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ریاستی اداروں کو کمزور کرناچاہتا ہے تاکہ کشمیر کا مسئلہ پس پشت چلا جائے، حکومت نے عقلمندی سے دھرنے والوں کوہینڈل کیاہے، مولانافضل الرحمن جا رہے ہیں ایک دو روز میں مسئلہ حل ہو جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاسی طریقہ کار اپنا کر اپناحق منواتی ہیں ناکہ محموداچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ ملا کر انتشار جیسا ماحول بناناچاہتی ہیں، مولانا فضل الرحمن دھرنا ختم کرکے جا رہے ہیں ،اسلام آباد پر امن ہو جائے گا اور عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں