They are 100% FREE.

منگل، 2 جولائی، 2019

سنگدل قا تل کو عمر قید اور 2لاکھ روپے جر ما نے کی سزا کا حکم .. مقدمہ میں مدعی کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کر رہے تھے


سنگدل قا تل کو عمر قید اور 2لاکھ روپے جر ما نے کی سزا کا حکم

شاہد کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد ملزم کا مرا ن ولد صفدر کو عمر قید کی سزااور2 لاکھ جر ما نے کا حکم سنا دیا گیا.کا مران ولد صفدر سکنہ نکیو تحصیل ٹیکسلا کے خلاف وحیدہ جان نے مقدمہ نمبر 321/2018 زیر دفعہ34 /302 تھانہ واہ کینٹ میں رجسٹرڈ کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم نےشاہد کو ڈنڈے کےوار زریعے تشدد کر کے قتل کر دیا جس پر HIU سرکل تحصیل ٹیکسلا کے تفتیشی افسر سبط الحسن SI کو تفتیش مارک ہوئ.
مقدمہ میں مدعی کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کر رہے تھے اور ملزم کا ٹرائل عرفان سعید صاحب ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت میں زیر سماعت تھا

 گذشتہ روز شہادتیں مکمل ہونے پر مدعی فریق کے وکیل طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ ملزم قتل کر کے گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیا اور کسی رعایت کا مستحق نہیں. فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں