تھانہ واکینٹ کے مشہور منشیات کے مقدمہ میں حا مد گل کو باعزت بری کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق حا مد گل جس کے خلاف تھانہ واکینٹ میں 9c جرم کے تحت ایف آئ آر نمبر 385/2018 درج تھا۔ ملزم پر 1 کلو 450 گرام چرس کا الزام تھا۔ملزم کی پیروی ماہر قانون دان طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائ کورٹ کر رہے تھے۔
جب کے ملزم کا ٹرائل عرفان نسیم تارڑ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا کی عدالت میں زیر سماعت تھا طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کے لاوارث چرس ملزم پر پولیس کی ناجائز ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر از خود ڈال کر جھوٹا مقدمہ بنایا۔جس کو استغاثہ عدالت میں ثابت کرنے میں ناکام رہا۔عدالت نے ملزم کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں