اسلام آباد: تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ راناثنا اللہ کوگرفتار کرنے والوں کے پاس کو جواز نہیں ہوگا ، یہ بات پہلی بار پتہ چلی ہے کہ راناثنا ءاللہ اے این ایف کوبھی مطلوب تھے ۔جیونیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کا کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے سیاسی ماحول اور مکدر ہوگا اور یہ تاثر جائیگا کہ جو گرفتاریاں ہورہی ہیں ، اس کامقصد سیاسی ہے اور اپوزیشن یہ سمجھے گی کہ اس کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنی بھی کمزور ہو لیکن اس طرح کے اقداما ت سے اس کو مشتعل کیا جارہاہے ، یہ نظام کیلئے اچھا نہیں ہے اور مستقبل کے لئے بھی اچھا نہیں ہے ، اس سے تلخیاں بڑھتی ہیں ، بہتری یہی ہے کہ نظام کوچلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ پر اچانک مقدمہ ڈال دیا گیاہے کہ جس کا کبھی سنا بھی نہیں تھا کہ وہ اے این ایف کو بھی مطلوب ہیں۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ رانا ثنا ءاللہ کوگرفتار کرنے والوں کے پاس کوئی جواز نہیں ہوگا ۔
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہ...
-
ا سلام آباد : پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے شہروں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری، بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوگیا، ہفتے تک مسلسل موسلادھار ...


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں