سکھر : جے یو آئی (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف آخری معرکہ لڑنے کیلئے تیار ہیں،نیب انتقامی ادارہ بن چکاہے ، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مقابلہ نہیں ہونا چاہئے ۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس نے حیرت میں ڈال دیاہے ، احتساب عدالتیں اپوزیشن کے خلاف استعمال ہورہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب بے نقاب ہوگیاہے ، سلیکٹڈ پر پابندی سلیکٹر کی ناراضی کا سبب ہے، سلیکٹڈ ناصحیح ریجیکٹڈ تو کہہ سکتے ہیں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے فیصلے بتاتے ہیں کہ حکومت کے خلاف آخری معرکہ لڑنے کیلئے تیار ہیں، اپوزیشن نے اے پی سی میں شرکت کرکے متحدہ ہونے کاثبوت دیاہے ۔
یہ بلاگ ٹیکسیلا ، واہ اور ارگرد علاقوں کے لوگوں کو مقامی , ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے اہم واقعیات اور مفید معلومات سے آگاہ کرنے کیلئے تخلیق کیا گیا ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہ...


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں