مخالفین پی ٹی آئی کی بڑھتی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں ۔منصور حیات خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، سابق ممبر ضلع کونسل سید دستار علی شاہ
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 63 منصور حیات خان نے کہا ہے۔کہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے خواتین کو کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔موجودہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔خدمت کی سیاست میرا مقصد حیات ہے۔ان خیالات کا ااظہار انھوں نے کیپری ہوٹل اسلم مارکیٹ واہ کینٹ میں خواتین کنونشن سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔
کنونشن سے واہ کینٹ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت جاوید قریشی،خالد قریشی،سنگیتہ،سحر اور شگفتہ نے بھی خطاب کیا۔منصور حیات خان کا کہنا تھا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اور انھیں قومی دھارے میں عملی طور پر شامل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔موجودہ حکومت بھی اس حقیقت سے پوری طرح آ گاہ ہے۔اسی لیے حکومت نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :مخالفین پی ٹی آئی کی بڑھتی عوامی مقبولیت سے خائف ہیں ۔منصور حیات خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، سابق ممبر ضلع کونسل سید دستار علی شاہ
اس موقع پر منصور حیات خان نے مذید کہا کہ ہماری حکومت انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے غریب عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی اور ان کا معیار زندگی بہتر بنائے گی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ابھی 100 دن کا پلان دیا ہے ۔ سادگی اور کفایت شعاری وفاقی و صوبائی حکومتوں، دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو بھی اختیار کرنا ہوگی ۔ سابقہ نااہل حکومتوں کے غلط فیصلوں کا خمیازہ بھی ہمیں بھی بھگتنا پڑ رہا ہے، انھوں نے اپنی ذاتی تجوریا ں بھرنے اور اپنے اپنے کمیشن بنانے کے لیئے نہ صرف قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا بلکہ ان کی نااہل پالیسوں کی وجہ سے اس وقت ہمارا ملک بیرونی و اندرونی ناقابل برداشت حد تک بھاری قرضوں تلے دبا ہوا ہے، 1990 سے لیکر آج تک بااثر اور کرپٹ سیاستدانوں نے کھربوں روپے معاف کروائے جس کا خمیاہ پاکستان کی غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،ملک کا بڑا مسلہ کرپشن ، غربت ، اور بے روزگاری ہے،۔ ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت اور دیگر محکموں میں بھی انقلابی تبدیلیاں لانی ہو ں گی، تب ہی ہمارا ملک ایک خوشحال ملک بن سکے گا،انکا کہنا تھا کہ خواتین کا کردار ہمیشہ کلیدی اہمیت کا حامل رہا ہے ،


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں