They are 100% FREE.

بدھ، 3 اکتوبر، 2018

فیصل شہید روڈ ٹیکسلا حسن جیولرزکی دکان پر چوری کی واردات ، نامعلوم چور تالے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے


فیصل شہید روڈ جیولرز کی دکان پر چوری کی واردات ، نقب زنوں نے تالوں کی کنڈیاں اور آہنی راڈ کاٹ کر دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیوارت اور نقدی لوٹ لی،تفصیلات کے مطابق حسن جیولرز کی دکان کا مالک جب صبح دکان پر آئے تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے پولیس کو واقعہ کی اطلاع کی جس پر ایس ایچ او ریاض پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ ٹیکسلا میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے 

یہ بھی ضرور پڑھیں :لالہ رخ بازار میں کار چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا


واقعہ پر تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجرو ں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں یاد رہے کہ ٹیکسلا میں قبل ازیں یکے بعد دیگر پانچ جیولرز کی دکانوں کو دن دھاڑے ڈاکووں نے لوٹ لیا تھا جس میں مذاحمت پر بائیس سالہ جمیل صراف کا بیٹا ڈاکوں کی فائرنگ سے قتل ہوگیا تھا ،پولیس مسلسل روائتی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ ڈاکو اپنی کاروائیوں میں مصروف ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں