They are 100% FREE.

جمعرات، 4 اکتوبر، 2018

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پھر سے سیاست میں متحرک ہونے لگ

چوہدری نثار اور اسحاق ڈار کی لندن میں ملاقات، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی

 سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پھر سے سیاست میں متحرک ہونے لگے، چوہدری نثار اور  اسحاق ڈار  کی  لندن میں ملاقات، ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عام انتخابات کے بعد سیاسی منظر نامے سے غائب ہو جانے والے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پھر سے سیاست میں متحرک ہونے لگے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی جماعت مسلم لیگ ن کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تھا۔ تاہم چوہدری نثار کو پہلی مرتبہ اپنے آبائی حلقے چکری میں قومی اسمبلی کی نشست سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چوہدری نثار کو تحریک انصاف کے غلام سرور خان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

تاہم سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی نشست پر فتح حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگئے تھے۔


لیکن چوہدری نثار نے تاحال پنجاب اسمبلی کی نشست کا حلف نہیں اٹھایا۔ کچھ عرصہ قبل چوہدری نثار اچانک لندن روانہ ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے مختلف افواہیں گردش کرتی رہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری ہمیشہ کیلئے سیاست کو خیرباد کہہ کر لندن چلے گئے ہیں۔ جبکہ یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہچوہدری نثار علاج کے غرض سے لندن گئے ہیں۔

لندن میں ہی چوہدری نثار کے اہل خانہ بھی قیام پذیر ہیں۔ تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار پھر سے سیاست میں متحرک ہونے لگے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں آپس میں ملاقات کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات کے لئے چوہدری نثار علی خان اسحاق ڈار کے گھر گئے اور وہاں پر اسحاق ڈار کی صحت کے بار ے میں دریافت کیا۔ اسحاق ڈار نے بھی آپریشن کے بعد چوہدری نثار کی صحت کا دریافت کیا۔ دونوں راہنماؤں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں