They are 100% FREE.

جمعرات، 4 اکتوبر، 2018

اس سال کرک کے کتنے علاقوں میں گیس فراہم کی جانے والی ہے وزیر پٹرولیم کا ایسا اعلان جاری کہ کرک وا لے عش عش کر اٹھیں گے


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ضلع کرک کے بقیہ 9دیہاتوں کو بھی اس سال گیس فراہم کر دی جائے گی،کہ ہم نے سمری ا ی سی سی کو بجھوائی ہے،پہلے اس مسئلے کو حل کر نے کی کوشش نہیں کی گئی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں رکن اسمبلی شاہد احمد نے ضلع کرک
کے 38 دیہاتوں کو گیس کی عدم فراہمی سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پیش کیا ، جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ وہاں گیس کی پیداوار بھی ہے اور گیس کی چوری بھی ہے ،ہم اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے سمری ای سی سی آئی کو بجھوائی ہے بقیہ 9دیہاتوں کو بھی گیس فراہم کر دی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ کرک ہمارے لئے قا بل احترام ہے ، جو کچھ ہو رہا ہے وہ غلط ہے ، پہلے اس مسئلے کو حل کر نے کی کوشش نہیں کی گئی ، اس سال یہ گیس فراہم کر دی جائے گی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں