انوار چوک میں تحریک انصاف کے آفس کا شاندار افتتاح، پارٹی کے سینئر رہنماؤں خطاب اعظم خان اور محمد اعجاز خان کی خصوصی دعوت پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار این اے63 منصور حیات کی آمد، کارکنان نے انکا پر تپاک استقبال کیا، منصور خان پارٹی کارکنوں اور عوام میں گھل مل گئے ،تفصیلات کے مطابق انوار چوک واہ کینٹ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ؤں خطاب اعظم خان اور محمد اعجاز خان آف انوار چوک کی خصوصی دعوت پر منصور حیات خان الیکشن آفس کے افتتاح کے لیئے آئے اور الیکشن آفس کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا،
اس موقع پر ماسٹر نثار خان، پی ٹی آئی تحصیل ٹیکسلا کے سینئر رہنما ملک فہد دلشاد، ادریس خان العمروف ڈی سی خبیر بھائی، تنویر المعروف بھولا بھائی، سدا بہار گروپ کے چیئرمیں حاجی عثمان لیاقت، نعیم لال، راجہ بلال، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے ممبر ملک عاقب حاجی عمران ،فضل اکرم، حسن نواز خٹک، سہیل کامران، سکندر سومرو، گلزار بھٹی، صابر مغل ، الیاس خان، مبشر احمد، شہر یار، مولوی شکیل، راجہ ظہیر، وقاص خان، راجہ سعید، عمر، کامل ،ملک اسد امیر، مولوی شکیل، ، عثمان گل، چوہدری وجاہت، قدوس، ناصر خان، حیدر ریاض، طارق علی اور دیگر رہنماؤں اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،
اس موقع پر منصور حیات خان نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی کارکنو ں کا جوش و جذبہ دیکھ کر مجھے پورا یقین ہو گیا ہے کہ اب مجھے دنیا کی کوئی بھی طاقت الیکشن میں شکست نہیں دے سکتی، خطاب اعظم خان اور محمد اعجاز خان جیسے مخلص لوگ ہماری پارٹی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہی، ان کی عزت و توقیر میں کسی بھی قسم کی کمی نہیں آنے دیں گے ،مشکل وقت میں ساتھ دینے اور مشکل وقت میں پیٹھ میں خنجر گھونپنے والوں میں تفریق ضرور رکھیں گے،پارٹی ورکروں اور حلقہ کی عوام کا دیا گیا بے پناہ محبت و پیار کسی صورت میں نہیں بھلا سکتا،پارٹی کے لیئے قربانیاں دینے والے پارٹی کارکنوں کو کسی بھی صورت میں بھلایا نہیں جاسکتا ہے۔ حلقہ کی عوام اور پارٹی کارکنوں کا ہر فورم پر دفاع کروں گا، ان کی امیدوں پر انشاء اللہ پورا اتروں گا ، انشاء اللہ عوام کی ووٹوں کی طاقت اور کارکنوں کی انتھک محنت کی وجہ سے 14 اکتوبر کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں