They are 100% FREE.

منگل، 2 اکتوبر، 2018

ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا


دھرنے کے دنوں میں طاہرالقادری نے کراچی بند کرنے کے لیے مدد مانگی تھی، مدد کی صورت میں حکومت گرتے ہی سندھ ایم کیو ایم کے حوالے کرنے کا وعدہ  کیا تھا


اسلام آباد(-02 اکتوبر 2018ء) ::ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دنوں میں طاہرالقادری نے کراچی بند کرنے کے لیے مدد مانگی تھی، مدد کی صورت میں حکومت گرتے ہی سندھ ایم کیو ایم کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ۔تفصیلات کے مطابق 2014 کاآغاز ہوا تھا تو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والی دو سیاسی جماعتیں، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک ملک میں طویل ترین دھرنے کی تاریخ رقم کریں گے گو کہ دھرنے جن وجوہات کی بنا پر شروع ہوئے تھے، وہ آج بھی موجود ہیں۔

14 اگست 2014کے دن تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک وہ قوم کو اس مافیا سے نجات نہین دلا لیں گے تب تک گھرو ں کو واپس نہیں جائیں گے۔


یہ دھرنے 14 اگست سے شروع ہوئے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے کمال عزم و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 دن تک اس دھرنے کو جاری رکھا ۔اس دوران پارلمینٹ اور پی ٹی وی کی عمارت پر حملے کے ناخوشگوار واقعات بھی سامنے آئے تاہم یہ دھرنا 2014 میں 16 دسمبر کو اس وقت ختم ہو ا جس وقت اے پی ایس کے سانحے نے پوری قوم کو مغموم کردیا اور عمران خان نے بھی اس دھرنے کے خاتمے کا اعلان کیا۔

اس دوران پاکستان تحریک انصاف کو مختلف الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اسی دوران جاوید ہاشمی ایک مربتہ پھر باغی ہو گئے اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس دھرے کو خفیہ ایجنسیو کی جانب سے حمایت حاصل ہے ۔اسی طرح ایک اور مشکوک اصطلاح جو اس کے ساتھ جوڑی جاتی ہے وہ لندن پلان ہے۔اس پلان کے حوالے سے مخالفین کا کہنا ہے کہ طاہر القادری ، چوہدری پرویز الہٰی ،چوہدری شجاعت اور عمران خان ان دھرنوں سے پہلے لندن میں ملے تھے اور وہاں انہوں نے بیٹھ کر اس سارے منصوبے کو حتمی شکل دی جس کے بعد پاکستان میں دھرنے شروع ہوئے ۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔سابق رکن اسمبلی علی رضا عابدی کا دعویٰ ہے کہ دھرنے کے دنوں میں طاہر القادری نے کراچی بند کرنے کیلئے ایم کیو ایم سے مدد مانگی تھی۔ علی رضا عابدی کے مطابق طاہرالقادری نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں گرتے ہی سندھ ایم کیو ایم کو دے دیا جائے گا جبکہ شاہ محمود قریشی نے بھی ایم کیو ایم سے دھرنے میں شامل ہونے کی درخواست کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خرم نواز گنڈاپور کے اعتراف نے پاکستانی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں