They are 100% FREE.

منگل، 2 اکتوبر، 2018

رانا مشہود نےسٹیبلشمنٹ کے بارے میں اپنے بیان کی تردید کر دی


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز  کے رہنما رانا مشہود نے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

 ٹی وی چینل’’ہم نیوز‘‘ کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔اس سے قبل نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رانا مشہودنے  کہا تھا  کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور اداروں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، اگلے دو ماہ میں پنجاب میں ان کی حکومت ہو گی،ساری دنیا جانتی ہے کہ کس طرح پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت دی گئی ، صوبے میں اب یہ سوچ پیدا ہورہی ہے کہ یہ لوگ ڈیلور نہیں کر پائے اور یہ بھی احساس ہورہا ہے کہ انتخابات میں جو ہوا غلط ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں