They are 100% FREE.

منگل، 2 اکتوبر، 2018

دنیا کی بہترین یونی ورسٹیوں کی فہرست جاری،پاکستان کی تین یونی ورسٹیاں شامل



ٹائمز کی ہائیرایجوکیشن ورلڈ یونی ورسٹی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ پاکستان کی صرف تین یونی ورسٹیز اس عالمی فہرست کی پہلی ہزار یونی ورسٹیوں میں شامل ہیں ۔
ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے سال 2019 کےلیے بہترین عالمی یونی ورسٹیوں کی فہرست جاری کردی۔ اس فہرست میں پاکستان کے کامسیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نمبر 601 سے 800 کے درمیان ہے۔ اس یونی ورسٹی میں 31 ہزار 413 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اس یونی ورسٹی میں 25 فیصد خواتین اور75 فیصد مرد زیر تعلیم ہیں۔
اس کے بعد فیصل آباد کی زرعی یونی ورسٹی کانمبر آتاہے۔ یہ یونی ورسٹی 801 سے 1000 تک کے درمیان موجود ہے۔ یہاں پر 22ہزار178 طلبہ زیرتعلیم ہیں  جن میں 42 فیصد خواتین اور 58 فیصد مرد موجود ہیں۔
نیشنل یونی ورسٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی کا نمبر بھی 801 سے 1000  کے درمیان آتاہے۔یہاں 10 ہزار446 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ان میں سے 35 فیصد خواتین اور 65 فیصد مرد طلبہ موجود ہیں۔
بہاؤالدین زکریا یونی ورسٹی ، یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی ) لاہور ،گورمنٹ کالج یونی ورسٹی اور یونی ورسٹی آف لاہور کا شمار دنیا کی ایک ہزار سرفہرست یونی ورسٹیوں میں نہیں ہوتا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں