They are 100% FREE.

منگل، 2 اکتوبر، 2018

بڑی خبر! ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے ہو گئے ہیں، ن لیگ کا دعویٰ


اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے،طے ہو گیا ہے کہ جس ادارے کا جو کام ہے وہ کرے۔ ن لیگی رہنما رانا مشہود کا انکشاف


اسلام آباد ( 002 اکتوبر 2018ء) بڑی خبر! ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے ہو گئے ہیں، ن لیگ کا دعویٰ اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف کے وزیراعظمنہ بننے کا افسوس ہے،طے ہو گیا ہے کہ جس ادارے کا جو کام ہے وہ کرے۔ ن لیگی رہنما رانا مشہود کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور اسٹبلشمنٹ کے تعلقات سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے اس متعلق اہم دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابقوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے قریبی ساتھ رانا مشہور کا دعویٰ ہے کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں۔معاملات ٹھیک کروانے میں شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ کو شہباز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کا افسوس ہے۔۔شہباز شریف تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں۔اگر آج شہباز شریفوزیراعظم ہوتے تو حالات کچھ اور ہوتے۔۔رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے تھنک ٹینگ کو اب صورتحال کا اداراک ہو گیا ہے۔طے ہو گیا ہے کہ جس ادارے کا جو کام ہے وہ کرے۔جن کو گھوڑے سمجھا گیا وہ کھچر نکلے ہیں جس کے بعد معاملات ٹھیک ہوئے۔

رانا مشہور نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن 2ماہ کے اندر پنجاب میں دوبارہ حکومت بنا سکتی ہیں۔جب کہ انہوں نے مزید کہا کہ حالات ٹھیک ہونے تک نواز شریف اور مریم نواز کا لہجہ سخت رہے گا۔جب کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رانا مشود کے بیان پر رد عمل دینے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج شام اس بات کا جواب اپنی پریس کانفرس میں دیں گے۔واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازماضی میں پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف بیانات دیتے رہے ہیں۔تاہم شہباز شریف کا ان کے بیانیے سے اختلاف تھا اور وہ اسٹبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں