They are 100% FREE.

جمعرات، 4 اکتوبر، 2018

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان سے سعودی وفد کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،پاکستان سعودی عرب کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہمارے دورحکومت میں سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان کی وفد سے گقتگو، ریفائنری لگانے کیلئے ہمیں گوادر میں مناسب جگہ فراہم کی جائے،سعودی وفد


 وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلامسرور خان سے پاکستان کے دورہ پر آئے سعودی وفد نے احمد حامد الغامدی کی قیادت میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے بیان کے مطابق وزیر پٹرولیم نے وفد کے شرکاء پر واضح کیا کہ سعودی عرب پاکستان کا مسلم برادر ملک ہے اور پاکستان سعودی عرب کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہمارے دورحکومت میں سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

سعودی وفد نے وزیر پٹرولیم کو اپنے گوادر کے دورہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم گوادر میں آئیل ریفائنری لگانے کا اصولی فیصلہ کر چکے ہیں، جس سے خطہ میں صاف شدہ تیل کی فراہمی میں اضافہ ہو سکے گا۔ سعودی وفد نے کہا کہ ہماری حکومت نے پاکستان سے کہا ہے کہ ریفائنری لگانے کیلئے ہمیں گوادر میں مناسب جگہ فراہم کی جائے۔ وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے شرکاء وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفد کی پاکستان آمد باہمی تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے میں بہت سودمند ثابت ہو گی جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے باہمی تعاون کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں