لاہور: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان اپنے بیٹوں کے ساتھ دنیا بھر میں سیر و تفریح کرتی رہتی ہیں اور وہ ان خوبصورت لمحوں کو سوشل میڈ یا پلیٹ فارم پر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں ۔اب جمائما خان نے کسی دوست کی شادی کے موقع پر تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں جس میں انہوںنے اور قاسم خان نے دیسی سٹائل کا لباس زیب تن کیا ۔

سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر جمائما خان نے اپنے دوست کی شادی کے موقع پر بنائی گئی تصویریں شیئر کی جس میں انہوں نے شیروانی سٹائل گاﺅن زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ قاسم خان نے رنگین کرتا پہن رکھا تھا،دونوں نے جنوبی ایشیا میں شادی کے موقع پر پہنا جانے والا روائیتی آراستہ پگڑی بھی پہن رکھی تھی،دونوں ماں بیٹے اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہے تھے ۔اس موقع پر دیسی سٹائل بھنگڑ ا ڈانس بھی ہوا ۔


ان تصاویر کے ساتھ جمائما خان نے کہا کہ یہ میری زندگی کی بہترین رات تھی ،میں صرف آدھا گھنٹہ تقریب میںرکھی اور جب بھنگڑ ا شروع ہوا تو فوری وہاں سے بھاگ گئی ۔اس تقریب سے فیملی البم کے لیے اچھی تصویریں ملیںاور میں اس بات پر بھی خوش ہو ں کہ اپنے بیٹے کے کرتے کو مٹی سے دور رکھ پائی ۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں